Saturday, April 27, 2024

دبئی میں پاکستان کی ڈھائی ہزار شخصیات کی جائیدادیں:نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام مقابل میں انکشاف

دبئی میں  پاکستان کی ڈھائی ہزار شخصیات کی جائیدادیں:نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام مقابل میں انکشاف
May 6, 2016
لاہور (92نیوز) دبئی میں پاکستان کی کئی بڑی شخصیات نے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنا لیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”مقابل“ میں سینئر تجزیہ کار رو¿ف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ سمیت دو سو انہتر خواتین نے دبئی میں پراپرٹی خریدی۔ پاکستانیوں کے دو سو ارب روپے بیرون ملک ہیں۔ دبئی میں شاہد لطیف، راحیلہ مگسی، پرویز مشرف، اختر مینگل، شرجیل میمن کی بھی جائیدادیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”مقابل“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا کہ ایک بلین ڈالر سرمایہ ملک سے باہر گیا ہوا ہے۔ انیسہ فاروقی‘ علیزے کی دبئی میں پراپرٹی ہے۔ سعید منہاس ایوی ایشن میں تھے ان کی بھی پراپرٹی دبئی میں ہے۔ ایک اردو اخبار کے کئی صحافی بھی دبئی میں جائیداد رکھتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی پراپرٹی دبئی میں ہے۔ یہ چیزیں میرے پاس آ سکتی ہیں تو کیا نیب اور ایف آئی اے کو نہیں مل سکتیں۔ علی ظفر نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کی دبئی میں پراپرٹی ہے۔ اخترمینگل‘ شرجیل میمن‘ منور تالپور اور پرویز مشرف کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔ سینیٹر راحیلہ مگسی نے ایک فلیٹ ظاہر کیا ہے۔ کرپشن پر لیکچر دینے والے شاہد لطیف کی بھی پراپرٹی دبئی میں ہے۔ اکثر افراد نے دبئی میں جائیدادوں کو ظاہر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستان کی کئی بڑی شخصیات نے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنا لی ہیں۔ muqabil1