Saturday, May 18, 2024

دبئی میں جائیداد خریدنے والوں میں خیبرپختونخوا کے 47 افراد شامل ہونے کا انکشاف

دبئی میں جائیداد خریدنے والوں میں خیبرپختونخوا کے 47 افراد شامل ہونے کا انکشاف
January 25, 2019
 پشاور (92 نیوز) دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے افراد میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کی فہرست تیار ہو گئی۔ وفاقی تحقیقات ادارے نے فہرست میں شامل یواے ای میں اربوں روپوں کےاثاثوں کے مالکان کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ بیرون ملک قیمتی جائیداد اور اثاثے بنانے والے بائیس افراد کو نوٹسز جاری کردیئے گئے جن سے تحقیقات کرکے معلوم کیا جائے گا کہ دولت کہاں سے آئی اور کیسے بیرون ملک منتقل ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے نوٹسز پر فہرست میں شامل صرف ایک شخصیت نے نوٹس کا جواب دیا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیمیں اثاثوں کی خریداری میں منی لانڈرنگ کے معاملے کی بھی تحقیقات کریں گی۔ قانونی طریقے سے خریدی کی گئی بیرون ملک جائیدادیں ٹیکس نیٹ میں لائی جائیں گی۔