Sunday, September 8, 2024

دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کی لانچنگ تقریب

دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کی لانچنگ تقریب
September 17, 2017

دبئی (92 نیوز) ہر دن ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں ۔دبئی میں ایک ایسے تھری ڈی پرنٹر کی لانچنگ ہوئی جس سے آپ کسی بھی چیز کا تھری ڈی پرنٹ حاصل کرکے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کو کوئی بھی چیز یا کسی بھی برانڈ کی کوئی پروڈکٹ پسند آجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ صرف اس کی فوٹو حاصل کریں اور اپنے  کمپیوٹر کے ذریعے پرنٹر کو آرڈر کریں۔ ہو بہو چیز منٹوں میں تیار ہو جائے گی۔۔تھری ڈی پرنٹر بنانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ کوئی بھی پسندیدہ چیز دنیا کے کسی بھی کونے میں منٹوں میں ارسال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سے آپ گھر بیٹھے زیورات سے لے کر شوزاور ٹی شرٹ سمیت کچھ بھی بنا سکتے ہیں

ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب برپا کرنے جارہی ہے یہ صرف ایک پرنٹر نہیں بلکہ یہ منفکچرنگ مشین بھی ہے۔ آپ اس سے کچھ بھی بنا سکتے ہین۔اور اگر آپ دوبئی سے کوئی چیز اسلام آباد سنڈ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی منٹوں میں کر سکتے ہیں

پاکستان سے آئے بزنس مینوں نے اس ٹیکنالوجی میں خصوصی دلچسپی لی۔ایک تاجر نے بتایا کہ آپ میڈیکل سمیت کسی بھی شعبے میں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

تقریب سے کمپنی کے سی ای او نے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بزنس مینوں نے شرکت کرکے اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب برپا کر دے گی۔