Friday, April 26, 2024

دبئی میں بغیر اجازت کسی کی ویڈیو یا تصویر بنانا جرم قرار

دبئی میں بغیر اجازت کسی کی ویڈیو یا تصویر بنانا جرم قرار
July 2, 2018
دبئی (92 نیوز) دبئی میں بغیر اجازت کسی کی ویڈیو یا تصویر بنانا قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا۔ سزا 5 لاکھ درہم جرمانہ یعنی پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ کروڑ روپوں سے زائد اور ایک سال قید ہوگی۔ دبئی پولیس نے اس جرم میں ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا۔ سائبر کرائم کے 2012 کے فیڈرل ڈکری لاء نمبر 5 کے مطابق جو بھی شخص کسی اور کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرے گا اسے ایک لاکھ پچاس ہزار سے 5 لاکھ درہم تک کے بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔