Thursday, April 18, 2024

دبئی میں ادھورے فن پاروں کی نمائش

دبئی میں ادھورے فن پاروں کی نمائش
April 7, 2019

دبئی ( 92 نیوز) دبئی میں ادھورے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں پیش کی گئی تمام تصاویر ادھوری تھیں ۔

دبئی کی خواتین پینٹرز نے مردوں کے مقابلے میں کم تنخواہیں دینے پر تصاویر ہی  نامکمل بنا ڈالیں ۔

انوکھے احتجاج  کو  آرٹ  گیپ  کا نام دیا گیا جس میں  19 خواتین پینٹرز نے حصہ لیا ، صنفی مساوات کیلئےآوازاٹھانےوالی  پینٹرزکاکہناہےکہ آرٹ سے وابستہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 47اعشاریہ چھ فیصدکم  تنخواہ دی جاتی ہے۔

خواتین نے کہا کہ تنخواہ کے مطابق  تمام پینٹنگزباون اعشاریہ 6فیصد تک بنا کرچھوڑ دی گئی ہیں۔