Saturday, May 18, 2024

دبئی لیکس کا دوسرا دھماکا‘ درجنوں خفیہ فلیٹس رکھنے والے ”شرفا“ بے نقاب

دبئی لیکس کا دوسرا دھماکا‘ درجنوں خفیہ فلیٹس رکھنے والے ”شرفا“ بے نقاب
May 13, 2016
لاہور (92نیوز) دبئی لیکس کا دوسرا دھماکا ہو گیا۔ بڑے بڑے ”شرفا“ بے نقاب۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”مقابل“ میں سینئر تجزیہ کار روف کلاسرا نے بتایا کہ سابق وزیر نجکاری وقار احمد خان کی دبئی میں نو جائیدادیں‘ لاہور کے شیخ جمیل دبئی میں سولہ فلیٹس کے ساتھ سرفہرست‘ آسیہ عامر اور عامر امین کے پندرہ‘ پندرہ فلیٹس موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی لیکس کا دوسرا دھماکا بھی ہو گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سیٹھوں، سرمایہ داروں، سیاست دانوں اور سرکاری ملازمین کا کچا چٹھا کھول دیا۔ روف کلاسرا نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”مقابل“ میں دبئی لیکس کی مزید تفصیلات سامنے لاتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے قریب سمجھے جانے والے منیر کمال کے دبئی میں دو فلیٹ ہیں جن کی مالیت آٹھ لاکھ درہم ہے۔ muqabil1   روف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دست راست ڈاکٹر قیوم سومرو کی بھی دبئی میں آٹھ لاکھ درہم کی پراپرٹی ہے جس کا انہوں نے اپنے اثاثوں میں ذکر نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی دور کے وزیرنجکاری وقار احمد خان نے دبئی میں 9 جائیدادیں بنائیں جن کی مالیت 93 لاکھ 33 ہزار درہم ہے۔ ٹڈاپ اسکینڈل کے مرکزی ملزم عبدالکریم داود پوتا کا بھی دبئی میں فلیٹ ہے جس کی مالیت 6لاکھ42ہزار درہم ہے۔ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل علیمہ خان اور منیر کمال کے بھی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ کرکٹر شعیب ملک نے27 جولائی 2005ءکو دبئی میں فلیٹ خریدا جس کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ درہم ہے جبکہ لاہور کے شیخ جمیل احمد کے سب سے زیادہ سولہ فلیٹس ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز دبئی لیکس کی پہلی قسط میں 2583پاکستانیوں کے نام سامنے لایا تھا جن کی دبئی میں ایک ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں۔