Saturday, April 20, 2024

دبئی لیکس : پاکستانی تاریخ کا ہوشربا سکینڈل ... 10بجے صرف 92نیوز پر

دبئی لیکس : پاکستانی تاریخ کا ہوشربا سکینڈل ... 10بجے صرف 92نیوز پر
May 5, 2016
لاہور (92نیوز) دبئی کی پراپرٹی انڈسٹری میں پاکستان کے اربوں کھربوں روپے لگانے والے کون ہیں ؟ کس پاکستانی نے دبئی میں کتنی جائیداد بنائی ؟ کس کے کتنے پلاٹ اور کتنے فلیٹ ہیں؟ نائنٹی ٹو نیوز دبئی لیکس میں سب بڑوں کے نام بے نقاب کرنے والا ہے۔ ناظرین دبئی لیکس کی تمام تفصیلات رات دس بجے پروگرام ”مقابل“ میں جان سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی لیکس کا دھماکا ہونے میں کچھ ہی دیر رہ گئی۔ کس کس سیاستدان‘ بزنس مین‘ جج‘ جرنیل اور بیوروکریٹ نے دبئی میں جائیداد بنائی۔ کس نے کتنا کالے دھن کو سفید کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”مقابل“ میں روف کلاسرا سال کی سب سے بڑی اور اہم خبر دبئی لیکس کچھ دیر بعد دینے والے ہیں۔