Thursday, April 25, 2024

دبئی لیکس لانے پر ڈاکٹرعاصم بھی نائنٹی ٹو نیوز کے معترف

دبئی لیکس لانے پر ڈاکٹرعاصم بھی نائنٹی ٹو نیوز کے معترف
May 6, 2016
کراچی(92نیوز)سابق وزیر پیڑولیم ڈاکڑ عاصم  حسین بھی 92 نیوز کے معترف ہو گئے، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بولے 92 نیوزنےدبئی لیکس لاکر بڑےپردہ نشینوں کے پردےفاش کردیئے۔ تفصیلات کےمطابق نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ 92 نیوز نے دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں کے نام سامنے لا کر نیا انقلاب پرپا کر دیا ہے۔ 92 نیوز نے دبئی لیکس لا کر بڑے پردہ نشینوں کے پردے فاش کر دیئے ہیں۔ دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں کا بھی حساب ہونا چاہیے اس موقع پر انہوں نے  نیب کے خلاف بھی  لب کشائی کر ڈالی  بولے میں نے نیب کی بکری چرالی ہے نیب اب مجھ پربکری جوڑی کامقدمہ بنائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ  مزید کیسز بنائے جا رہے ہیں مجھے معلوم ہے۔ میں اس حکومت کا سیاسی قیدی ہوں یہ بھی  سب کو معلوم ہے خود پر بیت رہی کہانی کو شعر کے ذریعے کچھ یوں بیان کیا ۔ ستون دار پر رکھتے چلو سروں کے چراغ جہاں تلک ستم کی سیاہ رات چلے۔ غیر رسمی بات چیت میں ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں کو بتا یا کہ پورے پاکستان میں صرف میں ہی ملا ہوں کیس بنانے کے لیئے دوسری جانب کرپشن کرنے والوں کو سرکاری پروٹوکول مل رہا ہے اور میں جیل پروٹوکول میں ہوں  یہ کیسا انصاف ہے۔ نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بولےکہ  نیب  نے الزامات کی  13 بکس بنائی ہیں جن میں 12 میٹر ریڈنگ کی ہیں نیب میٹر ریڈر بن گیا ہے۔