Friday, April 26, 2024

دبئی سے گرفتار ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیئے

دبئی سے گرفتار ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیئے
May 11, 2016
کراچی(92نیوز)دبئی سےگرفتارسیاسی جماعت کےٹارگٹ کلرسعید بھرم نے تفتیش میں کئی اعترافات کردیئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چند روز قبل دبئی سے گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش کئی سنسنی خیز انکشافات کردیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں قتل کی پچاس وارداتوں  کا اعتراف کیا ہے ۔ سعید بھرم نے بھارت ملائیشیا د بئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔