Saturday, April 27, 2024

دبئی سے مزید پاکستانیوں کی قومی ایئر لائن کے ذریعے وطن واپسی

دبئی سے مزید پاکستانیوں کی قومی ایئر لائن کے ذریعے وطن واپسی
April 24, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) دبئی سے مزید پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوگئی، قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں 287 مسافروں کو لے کر فیصل آباد پہنچ گئیں۔ وطن واپس پہنچنے والے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے، 14 دن کیلئے قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل پی آئی اے کی ایک اور پرواز بھی دبئی سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔