Tuesday, May 21, 2024

دبئی ، سرکاری ملازمین کو 50 ہزار درہم تک بونس دینے کا اعلان

دبئی ، سرکاری ملازمین کو 50 ہزار درہم تک بونس دینے کا اعلان
May 6, 2018
دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے بانی کی سو ویں سالگرہ پر وزیر اعظم راشد المکتوم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ پچاس ہزار درہم تک سیلری بونس دینے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چھ مئی کو بانی شیخ زید بن سلطان النیہان کی سو ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اسی مناسبت سے مملکت میں سرکاری ملازمین کیلئے بھاری بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم راشدالمکتوم نے ملازمین کو بونس کی مد میں پچاس ارب روپے عید سے قبل تقسیم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تمام ملازمین کو عہدوں اور کارکردگی کی بنیاد پر کم ازکم پانچ ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار درہم تک  دیئے جائیں گے۔ اماراتی عوام نے حکمرانوں کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔