Monday, September 16, 2024

دبئی سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ بحرین کے سونی کول کے نام

دبئی سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ بحرین کے سونی کول کے نام
February 10, 2018

شارجہ ( 92 نیوز ) دبئی میں ہونے والی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ بحرین کے سونی کول بریلی نے جیت لیا  ۔ اسٹار  سائیکلسٹ نے 172 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کیا  ۔ اٹلی کے ایلیا ویوانی کو مجمو عی برتری حاصل ہے ۔

ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیے  سائیکلسٹ نے بھرپور محنت کی ۔ بحرین کے سونی کول بریلی نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ،اسٹار سائیکلسٹ نے 172 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ تین گھنٹے  40 منٹ اور پچاس سیکنڈز میں  طے کیا ۔

اٹلی کے ایلیا ویوانی کومجموعی برتری حاصل ہے  ۔ سائیکلسٹ پانچویں مرحلے میں 132 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔