Saturday, April 20, 2024

دبئی ، دنیا کے پہلے عظیم الشان القرآن پارک کا افتتاح

دبئی ، دنیا کے پہلے عظیم الشان القرآن پارک کا افتتاح
March 30, 2019

دبئی ( 92 نیوز) دبئی نے دنیا کو اسلامی تاریخ اور تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے  پہلے عظیم الشان القرآن پارک کا افتتاح کردیا ۔

الخوانیج میں  دنیا کے پہلےالقرآن پارک کا افتتاح کردیا گیا۔ 60 ایکٹر رقبے پر محیط اس پارک میں  قر آن پاک میں بیان کردہ 54  پودے اور درخت لگائے گئے ہیں ۔

پارک میں  بچوں کیلئے کھیلنے کی جگہ ،آؤٹ ڈور تھیٹر  ،عمرہ کارنر، صحرائی باغ، ،جھیل،شیشے سے بنی عمارت ،رننگ اور  سائیکلنگ ٹریک بھی بنائے گئے ہیں ۔

ایئر کنڈیشنڈ غار بھی اس پارک کا حصہ ہے جس میں قر آن پاک میں بیان معجزات   سے متعلق آگاہی دی گئی ہے ۔

دبئی میونسپلٹی کے مطابق پارک بنانے کا مقصد لوگوں کو  اسلام اور قرآن پاک کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے ۔

یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا  ہے ،جہاں لوگوں کا داخلہ بالکل مفت ہے ۔