Friday, April 26, 2024

دبئی، تحریک انصاف یو اے ای کی جانب سے تقریب کا اہتمام

دبئی، تحریک انصاف یو اے ای کی جانب سے تقریب کا اہتمام
December 22, 2017

دبئی (92 نیوز) سپریم کورٹ سے عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی یو اے ای کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مقامی رہنما اور پارٹی کارکن کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کی خوشی میں منعقدہ اس تقریب میں خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
اس موقع پر 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے سے تحریک انصاف سرخرو ہوئی۔
دوسری طرف پی ٹی آئی یو اے ای کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے نے پی ٹی آئی کارکنوں کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی اور عمران خان اگلے وزیر اعظم ہونگے۔