Thursday, March 28, 2024

دبئی: بلاول کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: بلاول کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل
November 29, 2016

دبئی (92نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے دبئی میں ملاقات، ماڈل کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے امریکی اداکارہ اور ماڈل پیرس ہلٹن سے دبئی میں ملاقات کی۔

ان دونوں میں سے کون کس کا فین ہے یہ تو معلوم نہیں لیکن ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار بلاول بھٹو نے کیا۔

بلاول نے پیرس ہلٹن کے ساتھ بنائی سیلفی انسٹا گرام پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ پیاری پیرس ہلٹن سے مل کر خوشی ہوئی۔ پیرس ہلٹن کا شمار امریکا کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے۔ پیرس ہلٹن نے اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ پیرس ہلٹن ارب پتی کاروباری شخصیت بھی ہیں اور ہلٹن ہوٹلز کی مالکہ ہیں۔