Thursday, April 25, 2024

دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ، پی آئی اے کی 3 پروازیں پھنس گئیں

دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ، پی آئی اے کی 3 پروازیں پھنس گئیں
March 19, 2020
ابو ظبی( 92 نیوز) کورونا وائرس کا خدشات کے پیش نظر  دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیاجس کے باعث پی آئی اے کی تین پروازیں پھنس گئیں  اور  لینڈ نہ کرسکیں ، بعد ازاں  تینوں  پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی ۔ کراچی ، اسلام آباد اور پشاور کی پروازیں  دبئی کی فضا میں تھیں کہ  دبئی ائیرپورٹ پر  فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا   جس سے تینوں  پروازیں لینڈ نہ کر سکیں اور پھنس گئیں ۔ ترجمان پی آئی اے نے  معاملے پر کہا کہ  اگر پروازوں کو اجازت نہ ملی تو واپس پاکستان بلا لیا جائے گا۔ بعد ازاں  تینوں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  تینوں پروازوں میں 700 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب کی طرز پر دبئی سے بھی پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقامات کئے جا رہے ہیں ، دبئی میں پھنسے پاکستانی مسافروں کے لئے خصوصی پروازیں بھیجی جائیں گی ۔