Friday, April 19, 2024

دال، چینی، خوردنی تیل اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

دال، چینی، خوردنی تیل اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ
June 1, 2016
کراچی (92نیوز) غریب کی ہانڈی میں پکنے والی دال مہنگائی کے بھنور میں دن بدن پتلی ہوتی جا رہی ہے جبکہ حکومتی رٹ کا مذاق اڑاتے گراں فروش غریب کی جیبیں خالی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دال مونگ 20 روپے مہنگی ہو کر 160 روپے کلو پر جا پہنچی ہے۔ دال ماش 130 روپے سے بڑھ کر 240 روپے‘ دال مسور 92 روپے کی جگہ 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دال چنا 75 روپے اضافے کے بعد اب 65 روپے کی جگہ 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح کالا چنا ایک سال میں 77 روپے اضافے کے بعد 140 روپے جبکہ کابلی چنا 90 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کا ہو گیا ہے۔ کھانا پکانے میں استعمال ہونے والا تیل دس روپے اضافے کے بعد 165 روپے جبکہ گھی 30 روپے اضافے کے بعد 170 روپے کا ہو گیا ہے۔ مہنگائی نے غریب کی چائے کا کپ بھی چھوٹا کر دیا۔ فی کلو چائے 20 روپے اضافے سے 620 روپے‘ چینی 54 روپے کی جگہ 65 روپے پر آ گئی ہے۔ خشک دودھ بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ایک سال میں 6 سو روپے سے بڑھ کر 620 روپے کا ہو گیا ہے۔