Saturday, April 27, 2024

داعش کے ہلاک سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بہن گرفتار

داعش کے ہلاک سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بہن گرفتار
November 5, 2019
دمشق ( 92 نیوز) ترک فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ہلاک سرغنہ ابو بکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا ، 65 سالہ راسمیہ عواد کو شوہر اور بہو سمیت شام کے سرحدی علاقے آزاز سے گرفتار کیا گیا  تھا۔ ترک حکام کے مطابق 65 سالہ رسمیہ عوُض کو شوہر اور بہو سمیت شام کے سرحد علاقے " اعزاز "میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے وقت اُن  کے ساتھ پانچ بچے بھی موجود تھے  ، رسمیہ عوض سے تفتیش کے دوران داعش سے متعلق اہم معلومات ملنے کی توقع ہے ۔ ابوبکر البغدادی نے گزشہ ماہ امریکی فورسز کے آپریشن کے دوران خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا تھا۔