Thursday, April 25, 2024

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کا قریبی ساتھی استنبول سے گرفتار

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کا قریبی ساتھی استنبول سے گرفتار
May 3, 2021

استنبول (92 نیوز) داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کا قریبی ساتھی استنبول سے گرفتار کرلیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق افغان نژاد دہشتگرد عاصم شام اور عراق میں داعش کے ٹریننگ آپریشنز کا ذمہ دار تھا۔

ترک حکام کا کہنا ہے گرفتار دہشتگرد نے پسپائی کے بعد ابوبکر بغدادی کو شام کے صوبے ادلب میں چھپنے میں مدد فراہم کی تھی۔