Thursday, May 2, 2024

داعش کے دہشتگرد افغانستان پہنچ رہے ہیں ، امریکا

داعش کے دہشتگرد افغانستان پہنچ رہے ہیں ، امریکا
May 1, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکا کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ  شام اور عراق میں خودساختہ حکومت کےخاتمے کے بعد داعش کے دہشتگرد  افغانستان پہنچ رہے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کےایک اعلیٰ عہدیدارنےبتایاہےکہ یہ دہشت گرد اب افغانستان میں قدم جماکروہاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں مقیم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ  داعش کے کچھ ارکان  افغانستان پہنچ کراپناتجربہ اور مہارت مقامی دہشت گردوں کوفراہم کررہےہیں۔ اس عہدیدارنےخبردارکرتے ہوئےکہاہےکہ اگرافغانستان میں داعش کیخلاف دباؤ نہ بڑھایاگیاتویہ تنظیم ایک سال کےاندرامریکامیں کوئی بڑا حملہ کرسکتی ہے۔