Saturday, April 20, 2024

داعش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو برطانیہ میں بھی پیرس طرز کے حملے ہوسکتے ہیں  : برطانوی وزیردفاع

داعش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو برطانیہ میں بھی پیرس طرز کے حملے ہوسکتے ہیں  : برطانوی وزیردفاع
November 29, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن نے خبردار کیا ہے کہ اگر داعش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو  برطانیہ میں بھی پیرس کی طرح کے حملے ہو سکتے ہیں جبکہ برطانیہ اور اسپین میں ہزاروں افراد نے شام میں فضائی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔ پیرس حملوں کے بعد کئی یورپی ممالک شام میں فضائی کارروائیوں کے لیے پرتول رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  برطانیوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے بھی  داعش کے خلاف شام میں جاری فضائی کارروائیوں کا حصہ بننے کا عندیہ دے دیا۔ فضائی کارروائیوں میں رائل ایئر فورس کی شمولیت کے لئے رواں ہفتے پارلیمنٹ میں ووٹنگ متوقع ہے، تاہم لیبر پارٹی کی جانب سےجنگی مہم جوئی کی مخالفت کے باعث بل کی منظوری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن کا کہنا ہے کہ اگر داعش کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو لندن، مانچسٹر اور گلاسکو میں پیرس طرز کے حملے ہونے کا خطرہ ہے، دوسری جانب برطانیہ اور اسپین  میں ہزاروں افراد نے شام میں جاری فضائی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی سے داعش کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو جائے گی۔