Sunday, September 8, 2024

داعش کے خلاف مشترکہ فضائی حملوں میں ترکی بہت جلد شامل ہو جائے گا : پینٹاگون

داعش کے خلاف مشترکہ فضائی حملوں میں ترکی بہت جلد شامل ہو جائے گا : پینٹاگون
August 26, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف مشترکہ فضائی حملوں میں ترکی بہت جلد شامل ہو جائے گا اور ترکی نے اس حوالے سے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ پینٹا گون کے ترجمان کاکہنا تھا کہ داعش کو شکست دینے اور ان کا صفایا کرنے کی عالمی کوششوں میں ترکی بھی بہت جلد شامل ہو جائے گا اور اس حوالے سے امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اب مشترکہ فضائی کارروائیوں کا حصہ بننے جا رہا ہے اور اس حوالے سے ترکی نے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں تاہم ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا ابھی باقی ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے۔ امریکا ترکی کے ساتھ سرحدوں پر جاری آپریشن کے حوالے سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔