Sunday, September 8, 2024

داعش کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، عراق میں ترک فوج کا دستہ بھیجنا صحیح فیصلہ تھا: ترک صدر طیب اردگان

داعش کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، عراق میں ترک فوج کا دستہ بھیجنا صحیح فیصلہ تھا: ترک صدر طیب اردگان
January 9, 2016
عراق (ویب ڈیسک) عراق میں ترک فوج پر داعش کے حملے کے بعد ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے داعش کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ عراق میں ترک فوج کا دستہ بھیجنا صحیح فیصلہ تھا۔ عراق کے شمالی شہر بعشیقہ میں ترک فوج پر داعش کے حملے کو ترک فوجیوں نے بری طرح پسپا کر دیا تھا۔ حملے میں سترہ شدت پسند مارے گئے جبکہ ترک فوج کو کوئی جانی نقصان اٹھانا نہیں پڑا تھا۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف ترک فوج نے ہمت اور جواں مردی کا مظاہرہ کیا۔ ثابت ہو چکا کہ شمالی عراق میں ترک دستے کو بھیجنا درست فیصلہ تھا۔ داعش کے خاتمے تک اس جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ترکی نے گذشتہ سال دسمبر میں ایک سو پچاس فوجی شمالی عراق روانہ کیے تھے جبکہ عراقی حکام نے بعشیقہ میں ترک فوجیوں کی موجودگی کو عراقی خودمختاری پر حملہ قرار دیا تھا۔