Monday, May 6, 2024

اوباما کا داعش کیخلاف لڑائی کیلئے شام میں اسپیشل امریکی فورسز بھیجنے کا اعلان

اوباما کا داعش کیخلاف لڑائی کیلئے شام میں اسپیشل امریکی فورسز بھیجنے کا اعلان
April 25, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے شام میں اسپیشل امریکی فورسز بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی فوج داعش کے خلاف لڑنے والے جنگجووں کو تربیت فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے شام میں اضافی امریکی فوجی بھیجنے کی دستاویز پر دستخط کر دیے۔ امریکی اسپیشل فورسز کو شام بھیجنے کااعلان اوبامانے جرمنی میں ایک خطاب کے دوران کیا۔ شام بھجوائے جانے والے اضافی فوجیوں میں خصوصی آپریشنز میں حصہ لینے والے فوجی بھی شامل ہیں۔ امریکی صدرکے مطابق اسپیشل فورسز داعش کے خلاف لڑنے والے جنگجووں کوتربیت اور معاونت فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو سمیت یورپی ممالک داعش کے خلاف جنگ میں مزید کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شام میں پانچ سال سے جاری لڑائی میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑ دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔