Sunday, September 8, 2024

داعش کی کارروائی میں 135افراد قتل 400اغوا

داعش کی کارروائی میں 135افراد قتل 400اغوا
January 17, 2016
دمشق(ویب ڈیسک)شام میں داعش کے جنگجوؤں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سوپینتیس افرادکوقتل اورچارسوافرادکویرغمال بنالیا یرغمالیوں میں بڑی تعدادخواتین اوربچوں کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کاکہناہے کہ  داعش کے جنگجوؤں نے شامی شہر  دیر الزور پر  قبضہ کر کے چارسوافرادکو یرغمال بنالیاہے۔ داعش کے حملے میں ایک سوپینتیس  افراد مارے گئے  جن میں پچاس  فوجی بھی شامل ہیں ۔ شدت پسندوں نے چار سو  شہریوں کو یرغمال بھی بنالیا ہےجن میں بڑی تعدادخواتین اوربچوں کی شامل ہے ۔