Saturday, April 20, 2024

  داعش کو صرف مسلمان ممالک ہی کیوں نظر آتے ہیں، سید خورشید شاہ

   داعش کو صرف مسلمان ممالک ہی  کیوں نظر آتے ہیں، سید خورشید شاہ
November 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ داعش کو صرف مسلمان ممالک ہی نظر آتے ہیں، عراق اور لبنان میں فورسز بھیجی گئیں تو کیا وہاں امن قائم ہو گیا ۔ تفصیلات کےمطابق سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ داعش کو صرف مسلمان ممالک ہی نظر آتے ہیں دوسرے کیوں نظر نہیں آتے ،عراق اور لبنان میں فورسز بھیجی گئیں تو کیا وہاں امن قائم ہو گیا ،عمران خان کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ڈاکو بیٹھے ہیں وہ خود بھی تو اسی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔