Saturday, April 20, 2024

داعش کو تباہ کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے: امریکی صدر

داعش کو تباہ کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے: امریکی صدر
December 7, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کا واقعہ دہشت گردی ہے جس میں معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا۔ کیلیفورنیا واقعہ کے شواہد جمع کر رہے ہیں‘ دہشت گرد کسی بھی ملک میں ہوں نشانہ بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائیگا۔ بعض ممالک میں انتہا پسند اور دہشت گردگروپ بہت زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنا طریقہ کار بھی تبدیل کر لیا ہے۔ ان ممالک کی حکومتوں کو انتہا پسندی کیخلاف مو¿ثر کارروائیاں کرنا اور ان کے نیٹ ورک توڑنا ہوں گے۔ اوباما کا کہنا تھا بحیثیت کمانڈر انچیف قوم کا تحفظ انکی ذمہ داری ہے۔ داعش کو تباہ کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امریکا جنگ زدہ علاقوں سے آنیوالوں کی سخت سکریننگ کریگا لیکن کسی کو اس کے مذہب کی بنیاد پر امریکا آنے سے روکا جائیگا نہ کسی کے ساتھ تعصب برتا جائیگا۔ شام کے بحران کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ داعش اسلام کی نمائندہ نہیں، مسلمان داعش کے نفرت انگیزنظریے کو مسترد کر چکے ہیں اور وہ امریکا کے بہترین اتحادی ہیں۔ ان کا کہنا ہے مسلم ممالک کو بھی شدت پسندی کو پھیلنے سے روکنا ہو گا۔ باراک اوباما نے واضح کیا کہ ان کا عقیدہ انسانی عظمت و وقار ہے جبکہ آزادی خوف سے زیادہ طاقتور ہے اس لئے انسانی آزادیاں سلب نہیں کریں گے۔