Tuesday, April 16, 2024

داعش کا شامی افواج کے زیرکنٹرول آخری سرحدی راستے پر بھی قبضہ، داعش کیخلاف مہم کو دھچکا پہنچا: امریکہ

داعش کا شامی افواج کے زیرکنٹرول آخری سرحدی راستے پر بھی قبضہ، داعش کیخلاف مہم کو دھچکا پہنچا: امریکہ
May 23, 2015
حمص (ویب ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے شامی افواج کے زیرکنٹرول آخری سرحدی راستے پر بھی قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ داعش کی پیش قدمی کے بعد حکومتی افواج نے حمص شہر میں عراقی سرحد کے قریب آلطنف کی کراسنگ خالی کرنا شروع کر دی ہے۔ آلطنف کو شامی افواج ایسے موقع پر خالی چھوڑ رہی ہیں جب داعش کے جنگجو جمعرات کو تاریخی شہر پیلمائرا پر قبضے کے بعد اس کے نواح میں واقع صدیوں پرانے کھنڈرات پر بھی قابض ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ شام میں پیلمائرا اور عراق میں رمادی پر  داعش کے قبضے سے شدت پسند تنظیم کے خلاف جاری مہم کو دھچکا پہنچا ہے تاہم امریکی صدر براک اوباما کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش کے خلاف ان حالیہ ناکامیوں کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ یہ جنگ ہار رہا ہے۔