Thursday, April 25, 2024

داعش کا شام میں روسی فورسز کے زیراستعمال اہم اڈے پر حملے کا دعویٰ

داعش کا شام میں روسی فورسز کے زیراستعمال اہم اڈے پر حملے کا دعویٰ
May 25, 2016
  دمشق(ویب ڈٰیسک)داعش نے  شام میں روسی فورسز کے زیراستعمال اہم اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اس حملے میں آگ لگنے سے چار ہیلی کاپٹراور بیس گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ تفصیلات کےمطابق انٹیلیجنس کمپنی سٹریٹ فور کی  جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی 4 بیس میں آگ لگنے سے چار ہیلی کاپٹرز اور 20 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔روس نے اس واقعے پر سرکاری طور پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔روس میں حزبِ مخالف کی ایک ویب سائٹ نے شامی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’شام کی ٹی 4 بیس پر  ایندھن کاٹینک  پھٹنے کے بعد آگ پھیلی جس نے گاڑیوں اور قریب ہی موجود روسی ہیلی کاپٹرز کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔‘ تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ یہ خبر داعش  سے منسلک نیوز ایجنسی عمق نے پہلے رپورٹ کی  ۔داعش کی جانب سے ایک تصویر  بھی جاری کی گئی ہے  جس میں اس کے جنگجو ٹی 4 بیس پر راکٹ داغ رہے ہیں۔