Thursday, April 25, 2024

داعش کا امیر برائے افغانستان حافظ سعید ڈرون حملے میں مارا گیا: افغان میڈیا کا دعویٰ

داعش کا امیر برائے افغانستان حافظ سعید ڈرون حملے میں مارا گیا: افغان میڈیا کا دعویٰ
July 11, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش افغانستان کا سربراہ حافظ سعید ننگر ہار میں ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ حافظ سعید دو دن پہلے ہونے والے ڈرون حملے میں تیس ساتھیوں سمیت مارا گیا جن میں اس کا نمبر ٹو شاہد اللہ شاہد بھی شامل تھا۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے داعش افغانستان کے سربراہ حافظ سعید کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ حافظ سعید اور شاہد اللہ شاہد کالعدم تحریک طالبان چھوڑ کر داعش افغانستان میں شامل ہوئے تھے۔ حافظ سعید کو داعش افغانستان کا سربراہ بنانے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام میں اسی سال گیارہ جنوری کو کیا گیا تھا۔ حافظ سعید کو ملا سعید اورکزئی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ حافظ سعید اور شاہد اللہ شاہد کے علاوہ داعش کا ایک اور اہم کمانڈر گل زمان بھی مارا جا چکا ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد افغان حکام کو امید ہے کہ داعش کی کمر ٹوٹ جائے گی۔