Thursday, April 25, 2024

داعش نے عراقی شہر نمرود کے کھنڈرات کوبھی تباہ وبرباد کردیا

داعش نے عراقی شہر نمرود کے کھنڈرات کوبھی تباہ وبرباد کردیا
March 6, 2015
نمرود(ویب ڈیسک)داعش نے عراق کے آثارقدیمہ کے طور پر جانے والے شہر نمبرود کو بھی تباہ و برباد کرکے آثارقدیمہ کی نشانیاں ختم کرناشروع کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ نمرود کے کھنڈرات عراق کے آثارقدیمہ میں اہم سمجھے جاتے ہیں۔ عراق کی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے ان آثارقدیمہ کو مٹانے کےلئے بلڈوزراور دیگر بھاری مشینری بھی اپنے پاس رکھی ہوئی ہے ۔ نمرود شہرتیرہویں صدی قبل مسیح میں موصل کے نزدیک دریائے دجلہ کے کنارے بسیایا گیا تھا ۔ عراقی صوبے نینوا میں واقع یہ کھنڈرات قدیم میسوپوٹیمیا کی آرمینیائی تہذیب کی اہم ترین باقیات میں سے ہیں ۔ نمرود کی تباہی کی اطلاعات نے عالمی سطح پر آثار قدیمہ کے تحفظ کے سلسلے میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ دولت اسلامیہ نے کچھ عرصہ قبل موصل کے عجائب گھر میں آثارِ قدیمہ خصوصاً انمول مجسموں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔