Wednesday, April 24, 2024

داعش نے عراقی شہر فلوجہ میں عام شہریوں کو ڈھال بنا رکھا ہے : اقوام متحدہ

داعش نے عراقی شہر فلوجہ میں عام شہریوں کو ڈھال بنا رکھا ہے : اقوام متحدہ
June 1, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش عراقی شہر فلوجہ میں فوج کو پیش قدمی سے روکنے کیلئے عام شہریوں کو ڈھال بنا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں شدید لڑائی کی وجہ سے پچاس ہزار شہری پھنس گئے ہیں جن کی حالت بہت خراب ہے اور ان تک امداد پہنچنا بہت مشکل ہے۔ عراقی فوج نے فلوجہ میں پھنسے افراد سے کہا ہے کہ یا تو وہ شہر چھوڑ دیں اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو گھروں کے اندر رہیں۔ عراقی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے دولت اسلامیہ کا حملہ پسپا کر دیا ہے لیکن دونوں جانب سے جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ عالمی امدادی کارکنوں نے فلوجہ میں پھنسے ہوئے شہریوں کی حفاظت کے بارے میں پریشانی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے 2014ءمیں اس شہر پر قبضہ کیا تھا جسے چھڑانے کیلئے عراقی فوج آپریشن کر رہی ہے۔