Monday, September 16, 2024

داعش سے تعلق رکھنے والے سات عسکریت پسند گرفتار: روسی انٹیلیجنس حکام

داعش سے تعلق رکھنے والے سات عسکریت پسند گرفتار: روسی انٹیلیجنس حکام
February 9, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی حکام نے  داعش سے تعلق رکھنے والے سات عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ روسی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے ماسکو، سینٹ پیٹرز برگ اور سفردلو وسک میں بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ روسی حکام کے مطابق ان افراد کو یکاترن برگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ان پر دہشت گرد گروپ سے تعلق، غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہشتگرد گروہ روس اور وسط ایشیائی ریاستوں کے شہریوں پر مشتمل ہے۔ روسی انٹیلی جنس حکام کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  گرفتار افراد کو مشکیں باندھ کر ایک کمرے میں رکھا گیا ہے جبکہ ان سے ملنے والے مواد کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ان مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران ڈیٹونیٹر، بندوقیں، دستی بم اور بم بنانے والی لیبارٹری بھی ملی ہے۔ یہ افراد روس میں دہشت گردی کے بعد شام جا کر عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر جنگ میں شریک ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔