Monday, May 6, 2024

داعش سربراہ ابو بکر البغدادی کی باقیات سمندر برد

داعش سربراہ ابو بکر البغدادی کی باقیات سمندر برد
October 29, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی کا کہنا ہے کہ داعش سربراہ   ابو بکر البغدادی  کی باقیات سمندر برد کر دی گئی ہیں جب کہ دوران آپریشن دو افرا دکو گرفتار بھی کیا گیا۔ شدت پسند تنظیم داعش کے ہلاک سر براہ ابو بکر البغدادی کی باقیات سمندر برد  کرنے کی تصدیق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی نے کی ،کہا کہ  بغدادی کی باقیات ڈی این اے تصدیق کے بعد  سمندر برد کی گئیں ۔ مائیک ملی نے وزیر دفاع مارک ایسپر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کے بعد ابو بکر البغدادی کی باقیات خفیہ مقام پر لائی گئیں جہاں ڈی این اے تصدیق کے بعد انہیں سمندر برد کیا گیا، آپریشن میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جواس وقت امریکی حکام کی تحویل میں ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ جنرل مائیک ملی نے مزید کہا کہ آپریشن کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں  ۔  اس سے قبل  صدر ٹرمپ نے بغدادی کی ہلاکت کی ویڈیو کے چند حصے جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔