Friday, April 26, 2024

داعش رہنما اور ٹی ٹی پی کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد 25ساتھیوں سمیت ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا: افغان میڈیا

داعش رہنما اور ٹی ٹی پی کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد 25ساتھیوں سمیت ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا: افغان میڈیا
July 9, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغان انٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس کے مطابق مشرقی ننگر ہار میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں پچیس جنگجو مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں شاہد اللہ شاہد بھی شامل ہے جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے پر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا تھا۔ شاہد اللہ شاہد اور اس کے ساتھیوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش افغانستان میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ این ڈی ایس کا دعویٰ ہے کہ دو دن پہلے ہونے والے ڈرون حملے میں داعش کا دوسرا اہم ترین لیڈر گل زمان بھی اپنے قریبی ساتھی جہان یار سمیت مارا جا چکا ہے۔ شاہد اللہ شاہد کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کی اہم قیادت کے خاتمہ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔