Saturday, April 20, 2024

 داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے: سعودی مفتی اعظم

 داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے: سعودی مفتی اعظم
December 28, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم  شیخ عبدالعزیز  نے کہا ہے کہ  داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے داعش کے جنگجو اسلام کے پیروکار نہیں بلکہ خارجیوں کی ایک قسم ہیں ،اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کو شکست دے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ  اسلامی ممالک کا فوجی اتحادداعش کو شکست دے گا ،داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو  نقصان پہنچا رہے ہیں مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کو اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا  بلکہ یہ خارجیوں کی ہی ایک قسم ہے۔ داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے ۔