Saturday, May 4, 2024

داعش بھاگ کھڑی ہوئی‘ رمادی پر عراقی فورسز کا 80فیصد کنٹرول

داعش بھاگ کھڑی ہوئی‘ رمادی پر عراقی فورسز کا 80فیصد کنٹرول
January 4, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی سکیورٹی فورسز نے رمادی کے 80 فیصدعلاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ داعش کےخلاف ابھی بھی جنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انبار صوبے کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ رمادی کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کےلئے داعش کے خلاف جنگ جاری ہے۔ میجرجنرل ہادی امام کا کہنا ہے کہ عراق کے سب سے بڑے صوبے میں انسداد دہشت گردی فورس اور انبار پولیس نے داعش کےخلاف مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا جس کا مقصد علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا تھا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اب بھی تقریباً دو سو کے قریب عسکریت پسند رمادی کے مشرق میں فورسز کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فضائی حملوں میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک اور جھڑپوں میں بارود سے بھری بارہ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔