Friday, April 19, 2024

داعش افغانستان میں فعال ہو رہی ہے، حملے بھی بڑھ رہے ہیں، ڈیبورا لیونز

داعش افغانستان میں فعال ہو رہی ہے، حملے بھی بڑھ رہے ہیں، ڈیبورا لیونز
November 18, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈیبورا لیونز کا کہنا ہے داعش افغانستان میں فعال ہو رہی ہے، حملے بھی بڑھ رہے ہیں۔

ڈیبورا لیونز نے سکیورٹی کونسل اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا افغانستان میں سردیوں میں انسانی اور معاشی بحران بڑھ سکتا ہے جس کا فائدہ دہشت گردوں کو پہنچے گا۔ معاشی بحران افغانستان میں منشیات، اسلحے اور انسانی اسمگلنگ کو بڑھا سکتا ہے۔

 ڈیبورا لیونز کا کہنا تھا گزشتہ سال افغانستان میں 60 حملے ہوئے۔ رواں سال 334 حملے ہو چکے ہیں۔ طالبان خود کو ایک حقیقی حکومت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔