Friday, March 29, 2024

داسو ڈیم کے قریب چینی باشندوں کی بس دھماکہ کی تحقیقات کیلئے چینی اعلیٰ سطح ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

داسو ڈیم کے قریب چینی باشندوں کی بس دھماکہ کی تحقیقات کیلئے چینی اعلیٰ سطح ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) داسو ڈیم کے قریب چینی باشندوں کی بس دھماکے اور ہلاکتوں کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے چین کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

چینی تحقیقاتی ٹیم کل داسو میں جائے وقوعہ سے شواہد کا جائزہ لے گی، چینی ٹیم کو پاکستانی سکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے،چینی ماہرین متاثرہ بس اور فرانزک شواہد کا بھی جائزہ لیں گے۔

گزشتہ روز چینی سفیر نے بھی داسو ڈیم کے قریب جائے وقوعہ، لیبر کالونیوں کا دورہ کیا تھا۔