Friday, April 26, 2024

داسو ڈیم کی تعمیر‘ چینی کمپنی کو منصوبے کی بولی سے الگ کرنے پر سپریم کورٹ برہم

داسو ڈیم کی تعمیر‘ چینی کمپنی کو منصوبے کی بولی سے الگ کرنے پر سپریم کورٹ برہم
September 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ معمولی تکنیکی نکتے کی بنا پر چینی کمپنی کو داسو ڈیم کے منصوبے کی بولی سے الگ کردیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جذباتی طور پر بلیک میل نہ کیا جائے‘ فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے داسو ڈیم کیس کی سماعت کی۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے منصوبے میں اس مرحلے پر مداخلت سے انکار کر دیاہے۔ واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ داسو ڈیم کا معاملہ واپڈا اور چینی پاور کمپنی کے درمیان ہے۔ ڈیم کی تعمیر کےلئے اور کہیں سے رقم بھی نہیں مل رہی۔ حتمی فنانشل بولی کھلنے لگی ہے۔ اگر اس موقع پر اسے روکا گیا تو خدشہ ہے کہ داسو ڈیم کے لیے کوئی بھی رقم فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہو گا۔ اس پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ معمولی تکنیکی نکتے کی بنا پر چینی کمپنی کو منصوبے کی بولی سے الگ کر دیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہمیں جذباتی طور پر بلیک میل نہ کریں۔ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ کیس کی دوبارہ سماعت 22ستمبر کو ہوگی۔