Monday, May 20, 2024

داسو ڈیم پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے ، وزیراعظم

داسو ڈیم پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے ، وزیراعظم
June 18, 2021

داسو (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے داسو ڈیم پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا داسو ڈیم دیامر بھاشا ڈیم سے بھی بڑا پراجیکٹ ہے۔ اس پراجیکٹ سے سستی اور صاف بجلی پیدا ہو گی۔ مہنگی بجلی ہر طرح سے مہنگائی لے کر آتی ہے۔ سستی بجلی سے لوگوں کو فائدہ اور آگے جا کر مہنگائی کم کرتی ہے۔ ہمیں بہت پہلے داسو ڈیم جیسا کام کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے ڈیم کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز ، مزدوروں سے بھی بات کی۔