Saturday, April 27, 2024

داسو واقعے کیلئے افغان سرزمین استعمال ہوئی، این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ دکھائی دیا، شاہ محمود

داسو واقعے کیلئے افغان سرزمین استعمال ہوئی، این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ دکھائی دیا، شاہ محمود
August 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے، داسو واقعے کی تہہ تک پہنچ گئے، افغان سرزمین استعمال ہوئی ہے، این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ دکھائی دیا۔

وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا، واقعے کے سہولت کاروں کا پتہ چل گیا، حملے میں اسمگل شدہ گاڑی استعمال کی گئی، حملہ آور کا ٹارگٹ دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ تھی، ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے داسو منصوبے کو نشانہ بنایا۔ گاڑی کہاں سے آئی ہم نے ٹریس کرلیا۔

اُنہوں نے کہا، چینی موقع کا ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں ہم نے ان کو خوش آمدید کہا، چین ہماری پیشرفت پر مطمئن ہے، ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی، اس واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سی پیک کے پراجیکٹ بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ ایسے واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔