Friday, May 10, 2024

داسو واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شیخ رشید

داسو واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شیخ رشید
July 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے داسو واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ 15 چینی انویسٹی گیٹرز بھی آئے ہیں۔ چین سے ہمارے تعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں۔ چینی وزیر پبلک سکیورٹی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو کل چین جانے کی ہدایت کی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان سی پیک کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

 شیخ رشید نے کہا ہندوستان پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے۔ ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں۔ کوشش ہے افغانستان میں امن ہو۔ انہوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کا ازبکستان کا دورہ کامیاب رہا۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔