Friday, March 29, 2024

دارو خان کا وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

دارو خان کا وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
October 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس دارو خان نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ایف پی سی سی آئی نے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود پر ذاتی مفادات کے لئے کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ صنتکاروں کا کہنا ہے کہ رزاق داود رجسٹرڈ تنظیموں کے بجائے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں۔ ایف  پی سی سی آئی  کے صدر  دارو خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلی سہ ماہی میں 110 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ وزارت تجارت کی کارکردگی اچھی نہیں اور پالیسی  بھی واضح نہیں۔ مشیر تجارت رزاق داؤد ذاتی مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔ صنتکار ایس ایم منیر نے مطالبہ کیا کہ رزاق داود کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ آئرن، اسٹیل سمیت  دیگر صنعتوں کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے، ہمیں غربت کے خاتمے کے لئے جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانا ہو گا۔