Thursday, September 19, 2024

دارالعلوم دیوبند نے بھارت ماتا کی جے کے نعرہ کو شرک قرار دیدیا

دارالعلوم دیوبند نے بھارت ماتا کی جے کے نعرہ کو شرک قرار دیدیا
April 2, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں  مسلمانوں کو ایک ایسا نعرہ لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے،جو سراسر خلاف اسلام اور شرک ہے دارالعلوم دیوبند نے ’’ بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ شرک قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق ہندوستان کے مسلمان مودی حکومت اور بی جے پی کی سرپرست جماعت آر ایس ایس  کے ہاتھوں مسلسل استحصال کا شکار ہیں کبھی مسلمانوں کو گائے کے ذبیحہ پر قتل کیا جاتا ہے تو کبھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایایا جاتا ہے۔ اب مسلمانوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگائیں اور اس نعرہ  سے انکار کرنے والوں کی حب الوطنی مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔ اس صورت حال میں دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ یہ نعرہ ممنوع اور خلاف اسلام ہے فتویٰ میں کہا گیا کہ’ بھارت ماتا‘‘ہندوؤں کے عقیدہ کے مطابق ایک دیوی ہے جس کی یہ پوجا کرتے ہیں بلاشبہ ہندوستان ہمارا وطن ہے، اس سے محبت کرتے ہیں لیکن اسے معبود نہیں مانتے، یہ شرکیہ عقیدہ ہے، اس نعرے سے مسلمانوں کو مستثنیٰ رکھا جائے۔ اس سے پہلے حیدرآباد دکن کے نامور مسلمان رہنما اسدالدین اویسی یہ نعرہ لگانے سے انکار کر چکے ہیں اور انہوں نے ایک جلسہ عام میں صاف کہا تھا  ان کے گلے پر چاقو رکھ دیا جائے تب بھی وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے۔ آر ایس ایس اب مطالبہ کر رہی ہے کہ مقبوضہ  کشمیر کی نامزد وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جو چار اپریل کو عہدے کا حلف لیں گی یہ نعرہ بلند کرکے ہندوستان سے وفاداری ثابت کریں۔