Friday, May 17, 2024

دارالصحت اسپتال کا مالک تاحال گرفتار نہ ہو سکا

دارالصحت اسپتال کا مالک تاحال گرفتار نہ ہو سکا
April 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ننھی نشوہ کی موت کے کیس میں دارالصحت اسپتال کا مالک عامر چشتی تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ملزم عامر چشتی کی گرفتاری کے لئے  گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں چھاپے مارے گئے مگر کوئی  گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔ پولیس کے  مطابق ڈاکٹر شرجیل اور ڈاکٹر عطیہ کی عبوری ضمانت کل ختم ہو گی ۔ ننھی نشوہ کراچی کے نجی اسپتال دارالصحت میں زیر علاج تھی جہاں عملے کی غفلت سے اس کا دماغ مفلوج ہو گیا تھا جسے بعد ازاں لیاقت نیشنل اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔