Saturday, April 20, 2024

دادو کی معصوم 11 سالہ گل سماء مبینہ سنگسار کیس ، قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل

دادو کی معصوم 11 سالہ گل سماء مبینہ سنگسار کیس ، قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل
December 4, 2019
 دادو (92 نیوز) دادو کی معصوم 11 سالہ گل سماء مبینہ سنگسار کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ بچی کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ آغا عمران پٹھان کی نگرانی میں لک قبرستان میں قبر کشائی مکمل ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم میں سر اور چہرے پر چوٹوں کا انکشاف ہو گیا۔ میڈٰیا بریفنگ میں میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر وحید شیخ نے بتایا کہ ڈی این اے کیلئے سیمپل لئے ہیں، رپورٹ میں بیس دن درکار ہوں گے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ چار روز میں موصول ہو گی۔ ادھر میڈیکل بورڈ کی موجودگی میں گل سماء کے والد علی بخش رند اور آئی او کا بیان قلمبند کیا گیا۔ بچی کے والد نے ایک بار پھر موت کو حادثاتی قرار دیدیا۔ دوسری جانب دادو پولیس کی ناقص کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ کیس میں نامزد ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔