Sunday, September 8, 2024

دادو کا سول اسپتال خستہ حالی کا شکار

دادو کا سول اسپتال خستہ حالی کا شکار
September 16, 2017

دادو (92 نیوز) دادو کا سول اسپتال خستہ حال میں تبدیل ہو گیا۔سندھ میں آٹھ سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔مگر ان جیالوں کے گڑھ دادو میں سول اسپتال کی حالت قابل رحم ہے. اسپتال کے بستر اور عمارت خستہ حال اور مسیحاؤں سمیت طبی سہولیات کا فقدان ہے۔

عمارت خستہ حال ،طبی آلات ناپید ،ایکسرے مشین نہ چلنے کے برابر یہ صورتحال جیالوں کے قلعے دادو کے سول اسپتال کی ہے ۔ سندھ حکومت کی بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دادو سول اسپتال کے میٹرنٹی ہوم کی انیس سو ساٹھ کے بعد سے مرمت نہیں ہوئی۔ اوپی ڈی ڈاکٹرز کے بغیر مریض ادویات کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایمرجنسی وارڈ کا یہ حال ہے کہ اس میں معمولی زخمی کا علاج بھی محال ہے۔

وزرائےاعلی وزرا اور بااثر جیالے رہنماؤں کا شہر دادو صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے ۔

 شہری کہتے ہیں کہ قربانی دادو والے دیتے مگر پھل حکمراں کھاتے ہیں ۔