Sunday, May 12, 2024

دادو ، ڈاکٹروں کی ہڑتال 4سالہ بچے کی جان لے گئی

دادو ، ڈاکٹروں کی ہڑتال 4سالہ بچے کی جان لے گئی
January 30, 2019
دادو( 92 نیوز ) دادو میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 4سالہ بچے کی جان لے گئی ۔ سندھ بھر میں ڈاکٹرز کی بے حسی  کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ اپنے مطالبات کے لئے مسیحاؤں نے مریضوں کو ایڑیاں رگڑنے پر مجبور کر دیا ہے  جبکہ غربت اور بیماریوں سے ستائے  مریض مسیحاؤں کی بربریت  کا شکار ہو رہے ہیں ۔ دادو کے سول اسپتال میں چار سالہ بچی طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔  ماں اپنے شدید بیمار لعل کو  لیکر سول اسپتال دادو پہنچی مگر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث  وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ دوسری جانب  ایبٹ آبادکے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں  ڈاکٹروں نے  غفلت کی انتہا کر دی ، مریضہ کی ٹانگ کے بجائے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا۔ خاتون کی ٹانگ میں موجود راڈ کو آپریشن کر کے نکالاجانا تھا ، اسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔