Thursday, April 25, 2024

دادو میں پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد، اسپتال منتقل

دادو میں پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد، اسپتال منتقل
April 8, 2019

دادو ( 92 نیوز) دادو میں موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پرپولیس  اہلکار نے نوجوان کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

دادو  میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، دادو کے علاقے پیارو اسٹیشن میں موٹر سائیکل چیکنگ کے دوران کاغذات نہ ہونے پرچوکی  انچارج پریل پنہور نے نوجوان علی گوہر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر ڈالا ۔

نوجوان کو زخمی حالت میں دادو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ پولیس نےنوجوان کو بے گناہ بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔